انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ سراج النساء بیگم ( سراج رضوی ) زوجہ جناب سید حسین بنت جناب میر اسد علی خاں رضوی مرحوم کا بہ عمر 67 سال 31 دسمبر 2014 کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان دائرہ میر محمد مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 10 ربیع الاول بروز جمعہ شام 4 بجے ’ حوزۃ المہدی ‘ سابقہ دیوڑھی کمال یار جنگ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9703714018 ۔ 9885458355 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : محترمہ ذکیہ سلطانہ اہلیہ نواب محمد اعظم خاں مرحوم کا مختصر علالت کے بعد 8 ربیع الاول کو تہران میں انتقال ہوگیا ۔ تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 فرزند ایک دختر شامل ہیں ۔ 5 جنوری 4 ساعت عصر حسینیہ عنایت جنگ میں مجلس ایصال ثواب مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9866348828پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب ریاست علی بیگ ولد جناب مرزا احمد علی بیگ موظف پوسٹ ماسٹر ساکن وارث گوڑہ سکندرآباد کا انتقال ہوگیا ۔ میت 2 جنوری کو اٹھائی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9573942403 ۔ 8886753757 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب خواجہ رشید الدین احمد انصاری ڈی ایس پی ولد جناب غلام غوث مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین نور الدین شاہ قادری میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 23324861 ۔ 9948978692 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد مقصود علی سابق ملازم لوبر یزال ینبع (سعودی عرب ) ساکن سالار جنگ کالونی ٹولی چوکی کا یکم جنوری کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جنوری کو مسجد سالار جنگ کالونی میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان احاطہ درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ فرسٹ لانسرز میں عمل میں آئے گی ۔ موصوف چول پلی کے متوطن تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزند محمد مصطفی علی، محمد مدثر علی، محمد مبشر علی اور 2 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون 9703014763 پر یا 040-23514234پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ محمد جعفر جانی ولد محمد امام صاحب مرحوم کے فرزند عمر 58 سال ساکن جہاں نما پانی کی ٹانکی کا 6 بجے شام یکم جنوری ،بروز جمعرات انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ کل 2 جنوری بعد نماز جمعہ جامع مسجد جہاں نما ادا کی جائے گی ۔ تدفین روشن گھر میں عمل میں آئے گی ۔تفصیلات فون نمبر 9848310752 پر حاصل کی جاسکتی ہے ۔
٭٭ جناب مبرور احمد واحدی ہیلت آفیسر ساکن آغا پورہ ولد جناب منظور احمد واحدی کا یکم جنوری کو 8 بجے شب مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جنوری کو بعد نماز جمعہ مسجد دھوبن دارالسلام میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 9052149261 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ جناب سید مصطفے افسر معتمد مسجد زندہ طلسمات نگر کا آج 3 بجے سہ پہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ اور ٹھگی جیل کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم ،ہفتہ 3 جنوری کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کیلئے 9966085443 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔
٭٭ڈاکٹر اعجاز الدین احمد سیول سرجن کریم نگر گورنمنٹ ہاسپٹل فرزند جناب ایس کے رحیم الدین مرحوم کا آج شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 2 جنوری مسجد شانتی نگر میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین اس سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9247371182 پر ربط پیدا کریں۔

٭٭الحاج سکندر خان ولد شرفن خان مرحوم تاجر (پان) ساکن بڑا بنڈہ مستعید پورہ کا آج جمعرات شام 6.30 بجے مختصر سی علالت کے باعث درشہوار ہاسپٹل میں انتقال ہوا ۔ نماز جنازہ جمعہ بعد نماز ظہر مسجد شمع رُخ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید معلومات کیلئے سیل نمبر 9849291096 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔