انتقال

حیدرآباد۔28 ڈسمبر (راست) الحاج عبداللہ بن علی یافعی ولد الحاج علی بن ابوبکر یافعی مرحوم کا کل رات طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے اور دو لڑکیاں شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9985771472 یا 9700945774 پر ربط کریں۔
حیدرآباد 28 ڈسمبر (راست) جناب محمد فخرالدین احمد موظف ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ لائف انشورنس کا بعمر 87 سال ورجینیا یو ایس اے (امریکہ) میں طویل علالت کے بعد 23 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین 24 ڈسمبر کو ورجینیا میں ہی عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات مسٹر محمد مشتاق احمد (فرزند) (703) 593-3929 یا مسز سارہ انجم (دختر) (703) 207-1524 پر ربط کریں۔