حیدرآباد ۔ 26 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب ایم اے عزیز ریٹائرڈ گزیٹیڈ ہیڈ ماسٹر اپرپرائمری اسکول سرور نگر ( رنگاریڈی ڈسٹرکٹ ) و بانی دینی تعلیمی و صنعتی تنظیم ساکن صرفخاص پلٹن ملک پیٹ ولد جناب محمد عبدالکریم مرحوم کا طویل علالت کے بعد 25 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد اکبری ، اکبر باغ ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں تین فرزندان جناب ایم اے رشید ( ایس ایم ایس رشید ) مدرس گورنمنٹ پرائمری اسکول سلطان شاہی (چارمینار منڈل ) کے علاوہ جناب ایم اے علیم ( حال مقیم ابوظہبی ) ایم اے وحید ( حال مقیم جرمنی ) اور دو دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9399937754 ۔ 9700959961 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر فہمیدہ عطیہ تسنیم اہلیہ جناب محمد اعظم علی خاں بنت جناب محمد عبدالرشید مقیم ملک پیٹ کا انتقال بروز جمعہ 26 دسمبر بعد نماز عصر ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں نماز ظہر کے بعد مقرر ہے ۔ اور تدفین مسجد چندہ صاحب متصل ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 24540253 ۔ 9849447655 پر ربط کریں ۔۔
m جناب محبوب خاں ولد جناب محمد حسین خاں موظف محکمہ پولیس کا مختصر علالت کے بعد 26 ڈسمبر کو خانگی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ کالی مسجد دبیرپورہ میں حافظ و قاری محمد مظہراللہ نے نماز جنازہ پڑھائی۔ مولانا عرفان اللہ شاہ نوری نے مغفرت کی دعا کی۔ تدفین مسجد نور روبرو الاوہ بی بی میں عمل میں آئی۔ مرحوم ، مولانا قاری محمد دستگیر خان قادری بانی ناظم محبوبیہ اسلامی اسکول دبیرپورہ کے والد تھے۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں۔ نماز جنازہ میں علمائے کرام، حفاظ کرام، مشائخین اور مدرسین دینی مدارس، تاجرین اور اہلیان محلہ کے علاوہ مدرسہ دینیہ رشیدیہ و شاہ حسینؒ الاوہ بی بی اور محبوبیہ اسلامی اسکول کے شاگردوں کی کثیر تعداد اور جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست، جناب محمد اسمٰعیل منیجر اڈورٹائزنگ اور اُردو دانی سیکشن کے حضرات نے شرکت کی۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9292506139 پر ربط کریں۔
m الحاج محسن بن ناصر بافنا فرزند الحاج ناصر بن مفتاح بافنا مرحوم سابق مشیر ایچ ای ایچ دی نظام میر عثمان علی پاشاہ کا 26 ڈسمبر کو خانگی دواخانہ میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ جامع مسجد بارکس میں ادا کی گئی اور تدفین بارکس کے قدیم قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکیاں اور تین لڑکے شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 9246578700 پر ربط کریں۔