انتقال

جگتیال۔/24ڈسمبر ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر جگتیال کی معروف شخصیت سابقہ ضلعی وقف بورڈ نائب صدر حافظ سید شکیل الرحمن مالک لمرا فنکشن ہال ولد سید خلیل الرحمن مرحوم ساکن محلہ گنج جگتیال کا بعمر 55سال مختصر سی علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتوں میں کمس ہاسپٹل حیدرآباد میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ آج بعد نماز عصر جامع مسجد جگتیال میں ان کے برادر نسبتی حافظ محمد عذیر الحسن نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ انتقال کی خبر عام ہوتے ہی سیاسی، سماجی، مذہبی قائدین نے مکان پہنچ کر میت کا دیدار کیا اور پسماندگان کو پرسہ دیا۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد موجود تھی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔ مرحوم ، سید جمیل الرحمن اور سید عقیل الرحمن کے دوسرے بھائی اور جناب اختر حسین سابق صدر مسجد رحمانیہ اور محمد امین الحسن ٹی آر ایس ریاستی اقلیتی سیل جنرل سکریٹری کے بہنوئی تھے۔

انتقال
جگتیال۔/24 ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد وحید الدین موظف چوکیدار ولد محمد انور الدین مرحوم ساکن قاضی محلہ متصل ہزاری قبرستان کا بعمر 75سال آج دوپہر طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بعد نماز ظہر جامع مسجد میں ادا کی جائے گی۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ تین لڑکے اور تین لڑکیاں ہیں۔ مرحوم، محمد اطہر الدین چوکیدار اور گورے میاں سماجی کارکن کے والد محترم اور عبدالباری کے خسر تھے۔