انتقال

حیدرآباد 23 ڈسمبر (راست) جناب خواجہ نصیرالدین ولد جناب محمد مشائخ مرحوم کا آج انتقال ہوا۔ نماز جنازہ 24 ڈسمبر بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر جامع مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر تالاب کٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان بانو نگر میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 25 ڈسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد العرب حمودیہ بھوانی نگر میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے 9393821366 ، 8187840037 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
m میر محمد آصف امانت خوانی ابن میر زین العابدین ساجد امانت خوانی نبیرہ مولوی باقر رضوی امانت خوانی مرحوم کا طویل علالت کے بعد کونچہ ٹپہ خانہ دارالشفاء میں بعمر 26 سال طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 سمبر کو مولانا رضا عباس کی امامت میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومن میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب آج خانوادہ ابو طالب میں منعقد ہوئی جس کو مولانا رضا عباس خان نے مخاطب کیا۔ مزید تفصیلات فون نمبر 9848574675 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
نواب میر عابد علی خاں ابن وزیر علی خاں ساکن وائٹ ہاؤز پنجتن کالونی دارالشفاء کا 22 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا آغا سید ابراہیم الموسوی الجزائری کی امامت میں ادا کی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس ایصال ثواب الاوہ سرطوق میں آج منعقد ہوئی۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مزید تفصیلات فون نمبر 7702293740 پر حاصل کی جاسکتی ہیں۔
m جناب محمد وحیدالدین صدیقی ولد جناب جلال الدین صدیقی کا آج بعمر 95 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد معراج کرما گوڑہ میں بعد نماز ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان پرانی عیدگاہ مادنا پیٹ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم جمعرات 25 ڈسمبر بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد معراج کرما گوڑہ میں مقرر ہے۔ تفصیلات 9885672667 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔
m جناب غلام محمد بدرالدین ولد جناب غلام محمود مرحوم کا بعمر 70 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد پرماوتی پیٹ راجندر نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو دختران اور ایک فرزند شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 25 ڈسمبر بروز جمعرات جامع مسجد پرماوتی پیٹ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات 9391134796 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔