حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (راست) حضرت سید عبدالکریم اسحاقی ولد حضرت سید یحییٰ اسحاقی مرحوم کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22ڈسمبر بروز پیر صبح 11بجے مسجد حضرت سید خوندمیرمخصوصیؒ ، چنچل گوڑہ میںادا کی جائے گی اور تدفین دائرہ حضرت بندگی میاں راج محمد ؒ ‘ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 8019808323 پر ربط کریں۔
٭ جناب شمس الدین ولد جناب سید محبوب کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 21 ڈسمبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد محمدی اربن سیکنڈ لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت بغدادی شاہؒ ،لنگر حوض میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9849242861 یا 8801154386 پر ربط کریں۔
حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (راست) جناب سید مسعود احمد ریٹائرڈ مینیجر فوڈ کارپوریشن آف انڈیا فرزند جناب محمد علی مرحوم کا 20 ڈسمبر کو شکاگو میں انتقال ہوگیا۔ پسماندگان میں اہلیہ اور تین دختران شامل ہیں۔ نماز جنازہ اور تدفین کی تفصیلات کیلئے ارشد محمود سے شکاگو کے فون نمبر 8722035728 پر ربط کریں۔