حیدرآباد ۔ 19 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد اقبال علی فرزند جناب محمد ممتاز علی مالک اے ٹو زیڈ سپلائنگ کمپنی عابڈس کا کیر ہاسپٹل میں علاج کے دوران بروز جمعہ انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ شاہی مسجد باغ عامہ میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت موسیٰ شاہ قادریؒ عابڈس پر عمل میں آئی ۔ مرحوم ، الحاج چاند میاں سیٹھ مالک ممتاز سپلائنگ کمپنی کے بھتیجہ اور داماد تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز اتوار 4 بجے شام مسجد موسیٰ نزد آگرہ سوئٹ عابڈس مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9490618323 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالمجید پروپرائٹر حاجی محمد وزیر اینڈ سنس معظم جاہی مارکٹ کا 19 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین احاطہ مسجد اکبری میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9391052090 ۔ 9391046416 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ ڈاکٹر سید مظہر حسین کا بعمر 74 سال جمعرات 18 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد حفصہ پھول باغ میں ادا کی گئی تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 20 دسمبر بعد نماز عصر مسجد حفصہ پھول باغ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 7396105009 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج نعمت اللہ غوری ( اکبر ) ولد الحاج احمد اللہ غوری مرحوم ساکن کالا ڈیرہ ملک پیٹ کا 19 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین قبرستان چندہ صاحب متصل ملک پیٹ ریلوے اسٹیشن میں عمل میں آئی ۔ زیارت 20 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ نماز عصر 4-30 بجے ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9247571898 پر ربط کریں ۔۔