٭٭ الحاج سید شوکت علی ولد جناب سید شاہ علی مرحوم ساکن بنجارہ ہلز روڈ نمبر 12 ، مالک میٹرو بلڈرس کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد ایل بٹ روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ 19 دسمبر کو بعد نماز عصر مسجد ایل بٹ روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9573195888 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج غلام یزدانی مرحوم محکمہ آبکاری ولد جناب غلام صمدانی مرحوم تعلقہ گجویل ضلع میدک تلنگانہ کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد خضریٰ ، اویسی پورہ مانصاحب ٹینک میں بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ تدفین حضرت احمد بادپا ؒ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 7674984646 ۔ 9966216724 پر ربط کریں ۔۔
00 جناب محمد نعیم الدین صابر ولد جناب محمد قمرالدین مرحوم کا مختصر سی علالت کے بعد آج انتقال ہوگیا۔ بعد نماز جمعہ مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں نماز جنازہ ادا کی جائے گی۔ تدفین لوکل لاری اسٹانڈ چادرگھاٹ میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9908112213، 8008238685 پر ربط کریں۔
00 صاحبزادہ میر تلاوت علی خاں نبیرہ نواب اکبر جاہ بہادر کا 17 ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ تدفین مقبرہ اکبرجاہ میں عمل میں آئی۔ زیارت 19 ڈسمبر کو بعد نماز عصر مسجد سردار یار جنگ ایرانی گلی میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 7842844785 ، 9704875017 پر ربط کریں۔
00 محترمہ منیرالنساء بیگم عرف رئیس شہزادی بنت نواب سید تہور حسین خاں مرحوم اہلیہ نواب سید مہدی علی جعفری کا انتقال 16 ڈسمبر کو ہوگیا۔ میت مرحومہ کے مکان واقع دیوڑھی باقر نواز جنگ مرحوم پرانی حویلی سے 17 ڈسمبر کو اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میرمؤمن میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت حوزۃ المہدی سابقہ دیوڑھی کمال یارجنگ میں 19 ڈسمبر 4 ساعت عصر مقرر ہے۔ مجلس کو مولانا ہادی علی مہدی مخاطب کریں گے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9848239634 ، 9703222393 پر ربط کریں۔
فاتحہ سیوم
حیدرآباد ۔ 18 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب میر فصاحت علی یونس کے فرزند جناب میر فراست علی فرحان کی فاتحہ سیوم 19 دسمبر کو شام 4 بجے جامع مسجد طور قاضی پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885209129 پر ربط کریں ۔۔