حیدرآباد ۔ 17 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ عظمت النساء بیگم زوجہ جناب سید عبدالماجد کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 16 دسمبر کو مسجد اعظم پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین اعظم پورہ قبرستان میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر کو بعد عصر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8700842045 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ منیر النساء بیگم عرف رئیس شہزادی بنت نواب سید تہور حسین خاں مرحوم اہلیہ نواب سید مہدی علی جعفری کا انتقال 16 دسمبر کو ہوگیا ۔ میت مرحومہ کے مکان پرانی حویلی سے 17 دسمبر کو اٹھائی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن صاحب قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت حوزۃ المہدی سابقہ دیوڑھی کمال یار جنگ میں 19 دسمبر کو 4 ساعت عصر مقرر ہے ۔ مولانا ہادی علی مہدی مخاطب کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9848239634 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ نگار فاطمہ شاکرہ بنت غضنفر علی مرحوم اہلیہ سید عباس رضوی مرحوم کا آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولاناسید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 19 دسمبر کو 4 ساعت عصر مسجد اثنا عشری دریچہ ماتا مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885542302 ۔ 9966812822 پر ربط کریں ۔۔