حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : محمد دستگیر پرنسپل اسلامیہ ہائی اسکول سکندرآباد کے بموجب محترمہ کریم النساء اٹنڈر اسلامیہ ہائی اسکول فار بوائز سکندرآباد کا مختصر علالت کے بعد پیر کی رات کو انتقال ہوا ۔ محترمہ کی نماز جنازہ 16 دسمبر جامع مسجد چلکل گوڑہ سکندرآباد میں بعد ظہر ادا کی گئی ۔۔
حیدرآباد ۔ 16 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالغفور قادری الملتانی عمر 90 سال ولد محمد شاہ علی مرحوم تاجر اولڈ ٹائر مرچنٹ ساکن سلیم نگر ملک پیٹ کا 16 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 دسمبر جامعہ مسجد آصفیہ روبرو درشہوار ہاسپٹل میں بعد نماز ظہر ، تدفین احاطہ قادری چمن فلک نما مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 3 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں ۔ فاتحہ سیوم 18 دسمبر بعد نماز عصر جامع مسجد آصفیہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848489557 ۔ 7799551154 ۔ 9391107208 پر ربط کریں۔۔
٭٭ محترمہ صالحہ بلگرامی بنت سید فیروز حسین بلگرامی مرحوم اہلیہ آغا مرتضیٰ حسین مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ میت مرحومہ کے مکان واقع کنگ کوٹھی سے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب برائے خواتین 18 دسمبر 10-30 بجے عاشور خانہ کنگ کوٹھی مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849085321 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب الحاج محمد طاہر ولد الحاج محمد یوسف مرحوم ملازم مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل چادر گھاٹ ( عمر 85 سال ) جو چند ماہ سے علیل تھے کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 دسمبر کو بعدنماز ظہر مسجد روضتہ الحدیث نزد گاندھی کا پتلہ رین بازار میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین بانو نگر کے قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9391130046 ۔ 9848291039 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ نواب مہدی علی خاں فرزند مرتضی علی خاں داماد نواب غازی جنگ بہادر مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ مجلس زیارت 18 دسمبر جمعرات کو 4 بجے مسجد نورالامراء نور خاں بازار مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9502570750 ۔ 9391031027 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( راست ) جناب خواجہ قطب الدین شریف فرزند جناب خواجہ قادر شریف کا آج بنگلور میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ17ڈسمبر کو بمقام تاج ہیرٹیج بلوریڈہلی آف بینرگھاٹ روڈ ، بنگلور میں ادا کی جائے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9844022212 ، 9844057865 پر ربط پیدا کریں۔
حیدرآباد۔/16ڈسمبر، ( راست ) جناب سید عبدالرزاق عرف لطیف نواب ولد جناب سید عبدالرؤف مرحوم موظف محکمہ زراعت کا مختصر سی علالت کے بعد 16ڈسمبر کی صبح انتقال ہوگیا۔ بعد نماز ظہر نماز جنازہ مکہ مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد یسین صاحب سید علی چبوترہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات18ڈسمبر بعد نماز عصر مسجد یسین صاحب سید علی چبوترہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون 9701007862 ، 7799140241 پر ربط کریں۔