انتقال

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ انوری بیگم زوجہ ڈاکٹر محمد ادریس انصاری کا انتقال 10 دسمبر کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعدنماز عشاء بڑی مسجد ملے پلی میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ شریف میر نواب صاحبؒ مستعد پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر درگاہ شریف میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9618088515 ۔ 9553660510 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محترمہ مہرالنساء بیگم زوجہ جناب محمود شکیل ساکن نیتاجی نگر ایرہ گڈہ کا بعمر 57 سال بعارضہ قلب 10 ڈسمبر بروز چہارشنبہ کوانتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مرحومہ کے فرزند حافظ شہریار حسین نے مسجد وقارالنساء بیگم نیتاجی نگر میں پڑھائی اور تدفین مسجد نور ایرہ گڈہ میں متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔پسماندگان میں شوہر کے علاوہ پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 12 ڈسمبر بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد وقارالنساء نیتاجی نگر ایرہ گڈہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391649245/ 8978699007 پر ربط کریں ۔