انتقال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( راست ) : الحاج علی نواز ولد جناب شیخ مہتاب مرحوم کا انتقال بروز چہارشنبہ ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادر علی پٹیل میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد قادر علی پٹیل امان نگر اے میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9346494468 ۔ 9390448344 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد عبدالروف موظف پولیس انسپکٹر ساکن بازار گھاٹ ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم کا بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 11 دسمبر کو مسجد عالمگیری شانتی نگر میں ادا کی جائے گی اور تدفین اولڈ ملک پیٹ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 7416505002 ۔ 9392609896 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد شاکر حسین ولد جناب محمد صفدر حسین مرحوم سیلس مینجر کوکاکولہ کمپنی کا 8 دسمبر کو ہارٹ اٹاک سے انتقال ہوگیا ۔ 9 دسمبر کو تدفین دائرہ میر مومن سلطان شاہی قبرستان میں عمل میں آئی ۔ زیارت 11 دسمبر کوبعد نماز عصر 4 بجے مسجد تہماسپ خاں پورہ کالی قبر مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885078663 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد بشیر ولد جناب محمد اسحاق مرحوم ساکن مرتضی نگر یاقوت پورہ کا بروز پیر 8 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 11 دسمبر کو مسجد املی بن روبرو غوث کیفے کے پاس مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9849430688 ۔ 9966205704 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ حضرت محمد شفیع شاہ قادری المہتابی القادری کے خلیفہ جناب محمد صغیر احمد شاہ المہتابی القادری ولد جناب محمد نصیر احمد مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم 11 دسمبر کو مسجد مکرم جاہ زیبا باغ میں بعد عصر مقرر ہے ۔ معلومات کے لیے 7032292267 پر ربط کریں ۔۔

کینڈا میں انتقال
حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب افتخار احمد علوی ولد جناب احمد علوی مرحوم موظف اکاونٹنٹ محکمہ کامرس اینڈ انڈسٹریز کا کینڈا Missisague میں آج انتقال ہوگیا ۔ تدفین کینڈا میں ہی عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9502117010 ۔ 7702571006 پر ربط کریں ۔۔