انتقال

اوٹکور۔ 27 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) حضرت قاضی خواجہ غلام دستگیر موظف محکمہ آتش فرو (فائر انجمن ڈپارٹمنٹ آف تلنگانہ) کا مختصر سی علالت کے بعد 67 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ جلوس جنازہ میں سید شاہ حضرت خورشید اللہ حسینی سجادہ نشین درگاہ اقدس سید شاہ روشن علی بابا، سرپنچ جناب ایم بھاسکر، کارگذار گرام پنچایت جناب نارائنا، جناب پولپا، جناب آشپا قائد بی جے پی موجود تھے۔ آج بعد نماز فجر مسجد شاہی علی عادل شاہی اوٹکور میں نماز جنازہ پڑھائی گئی۔ بعد نماز جنازہ کے احاطہ شاہی قدیم قبرستان مسجد شاہی میں بہ دیدہ نم سپرد لحد کیا گیا۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے قاضی خواجہ نواز، قاضی خواجہ اویس اور تین لڑکیاں ہیں۔ ختم قرآن مجید، فاتحہ درود شریف برائے ایصال ثواب بروز جمعرات 29 اکتوبر کو بعد نماز فجر کے ساتھ رہائش گاہ مکان اندرون قلعہ گڈھی اوٹکور میں مقرر ہے۔ مزید تفصیل کیلئے فون نمبرات 7794984538 یا 9441946873 پر ربط کرسکتے ہیں۔
۰۰۰ الحاجہ گوری بی نائب صدرنشین پنچایت کمار چنچولی ہمناآباد زوجہ جناب محمد عثمان خاں مرزائی صدر کمیٹی مسجد حسینی کمہار چنچولی و رکن وقف بورڈ بیدر کا 11 محرم بروز اتوار انتقال ہوگیا۔ وہ 61 برس کے تھے۔ نماز جنازہ 12 محرم بروز دوشنبہ بعد نماز عصر مسجد حسینی کمہار چنچولی میں ادا کی گئی اور قریبی قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ انتقال کی اطلاع کے ساتھ ہی سرکاری و غیرسرکاری افراد اور سیاسی قائدین نے جناب عثمان خاں کی قیام گاہ پہنچ کر پرسہ دیا اور دعائے مغفرت کی۔ محترمہ گوری بی نے تعلقہ پنچایت کمہار چنچولی میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔ مزید تفصیلات فون نمبرس 09880688721 اور 9448716300 پر ربط کریں۔