حیدرآباد۔/5ڈسمبر، ( راست ) پروفیسر اسد یزدانی سابق صدر شعبہ پبلک ایڈمنسٹریشن جامعہ عثمانیہ ولد جناب مسعود یزدانی مرحوم بانی لائبریرین جامعہ عثمانیہ نبیرہ جناب غلام یزدانی مرحوم ڈائرکٹر محکمہ آثار قدیمہ سرکار عالی آصفیہ کا علالت کے باعث 4ڈسمبر پنجشنبہ کو ان کی رہائش گاہ بنجارہ ہلز پر انتقال ہوگیا۔ تدفین اسی روز قبرستان درگاہ سردار بیگ صاحب ؒ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 6ڈسمبر مسجد درگاہ مذکور میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 040-23316132 ، 9908925786 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ کنیز فاطمہ بنت جناب مرزا عباس علی بیگ مرحوم اہلیہ جناب سید احمد حسین رضوی مرحوم کا 9صفر کو انتقال ہوگیا۔ مرحومہ کی میت بمکان سید عباس حسین رضوی بارہ گلی دارالشفاء سے اُٹھائی گئی اور الاوہ سرطوق مبارک میں نماز جنازہ سید لقمان حسین موسوی قبلہ نے پڑھائی۔ مرحومہ کی مجلس ایصال ثواب 12صفر 4ساعت عصر عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے جناب سید نعمان حسین موسوی قبلہ بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے9948080622 پر ربط کریں۔
٭ محترمہ کبریٰ بیگم بنت جناب سید باقر علی خاں مرحوم ساکن پنجتن کالونی دارالشفاء کا 4ڈسمبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مولانا سید زوار حسین رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391806061 ،9885992129 پر ربط کریں۔