حیدرآباد /4 ڈسمبر ( راست ) محترمہ عابدہ بیگم زوجہ جناب محمد خورشید علی مرحوم موظف ناظر عدالت متوطن مدور منڈل ضلع ورنگل بنت حضرت ولی محمد شاہ قریشی قادری ؒکا بعمر 75 سال 4 ڈسمبر کو بعد نماز مغرب سوریہ پیٹ میں مختصر علالت کے بعد ان کے فرزند محمد حامد علی ( درویش ) کے مکان پر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قادری باغ عنبرپیٹ میں 5 ڈسمبر کو بعد نماز جمعہ ادا کی جائے گی ۔ جبکہ تدفین احاطہ قبرستان قادری باغ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند محمد حامد علی ملازم سوریہ پیٹ ( عدالت ) اور دو دختراان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات : 9849177587/ 9246331786 یا 9959709967 پر ربط کریں ۔
جناب شیخ چاند بھائی کا 3 دسمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 4 دسمبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد نور الدین شاہ قادری مسجد میں ادا کی گئی ۔ فاتحہ سیوم 7 دسمبر بعد نماز عصر مسجد نور الدین شاہ قادری میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9959474436 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حاجی قریشی ولد پیر محمد قریشی مرحوم کا بعمر 55 سال بروز منگل 2 دسمبر انتقال ہوگیا ۔ 3 دسمبر بعد عشاء مسجد نرخی چھاونی ناد علی بیگ میں نماز جنازہ ادا کی گئی ۔ اور تدفین سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ چار دختران اور ایک فرزند شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9390263068 ۔ 9390312004 پر ربط کریں ۔۔