حیدرآباد۔/2ڈسمبر، ( راست ) مرزا قادر بیگ ولد مرزا احمد بیگ ساکن فلیٹ نمبر 106 پرساد اپارٹمنٹس گن فاؤنڈری حیدرآباد کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 2ڈسمبر کو بعد نماز ظہر مسجد عالیہ گن فاؤنڈری میں ادا کی گئی۔ تفصیلات کیلئے9391179504 ، 23240292 پر ربط کیا جاسکتا ہے۔
٭ الحاج محمد شریف قریشی ولد باشو میاں قریشی مرحوم ساکن میدک حال مقیم پرکاش نگر بیگم پیٹ سکندرآباد کا 2ڈسمبر بروز منگل انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ چہارشنبہ کو بعد نماز ظہر مسجد شجاعت، جانکی نگر ٹولی چوکی میں مقرر ہے۔ تدفین قبرستان جمالی کنٹہ سات گنبد میں عمل میں آئے گی۔ مزید تفصیلات کیلئے 9848371116 ، 9848230708 پر ربط کریں۔
٭ سید داؤد ولد محمد عمر مرحوم کا 2ڈسمبر بروز سہ شنبہ انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3ڈسمبر بعد نماز ظہر مسجد محبوبیہ چنچل گوڑہ میں ادا کی جائے گی۔ تدفین سلطان دائرہ چھاؤنی میں عمل میں آئے گی۔تفصیلات کیلئے فون 9000944493 ، 9032552300 پر ربط کریں۔