انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب محمد اشرف عزیز ولد جناب محمد حسن عزیز مرحوم کا بعمر 76 سال ٹورنٹو کینڈا میں ( کینڈا وقت کے مطابق صبح ) یکم دسمبر 2014 کو انتقال ہوگیا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 0012898052949 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ یکم ۔ دسمبر : ( راست ) : محترمہ سیدہ کنیز زہرا کا 30 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ سلطان شاہی عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 2 دسمبر کو 4 ساعت عصر مسجد نور الامراء بازار نور خاں مقرر ہے ۔ مولانا مہدی علی ہادی بیان کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 23300604 ۔ 9849148202پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج محمد غوث الدین عرف اقبال ولد جناب محمد نظام الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد فاطمہ معین باغ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بانو نگر قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 دسمبر بعد نماز عصر مسجد فاطمہ معین باغ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8019455929 ۔ 64543601 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ چنچل گوڑہ کے مشہور و معروف پروفیسر فقیر محمد روشن علی خان موظف علی گڑھ مسلم یونیورسٹی شعبہ حیات سیول انجینئیرنگ ولد جناب نواز خان مرحوم موسی خیل کا انتقال بعمر 80 سال آج بروز پیر یکم ڈسمبر 2014 کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز منگل صبح 8.30 بجے دن مسجد حضرت پیر و مرشد سید عطن شہاب مہدوی صاحب قبلہ میںادا کی جائے گی اور تدفین حظیرہ شہداں چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 لڑکیاں اور ایک لڑکا شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 970127276/ 9573666747 پر ربط کریں ۔