انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد غوث ابن جناب محمد حافظ خواجہ احمد موظف محکمہ تعلیمات کا 26 نومبر کو خانگی ہاسپٹل میں بعمر 72 سال انتقال ہوا ۔ 26 نومبر کو نماز جنازہ مسجد گنڈے مرزا دودھ باولی میں بعد نماز عصر ادا کی گئی اور تدفین تکیہ جمال بی دودھ باولی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعہ 28 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد گنڈے مرزا میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8143550442 ۔ 8977887881 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ بدر النساء بیگم ریٹائرڈ اردو ٹیچر حیدرآباد ماڈل ہائی اسکول ، بنت جناب محمد موسیٰ مرحوم کا 26 نومبر کو خانگی ہاسپٹل میں دوران علاج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 26 نومبر کو بعد نماز عشاء مسجد انبیاء سنتوش نگر میں اداکی گئی ۔ دبیر پورہ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 2 دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد نور الاوہ بی بی دبیر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700617412 ۔ 8688743975 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ تمیز النساء بیگم عرف ثریا زوجہ نواب محمد شفیع الدین خاں مرحوم سب رجسٹرار رجسٹریشن اینڈ اسٹامپس کا آج رات 9 بجے علالت کے باعث مرحومہ کے مکان پر انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، نواب میر عبداللہ خاں مرحوم صوبیدار گلبرگہ کی بڑی صاحبزادی ہوتی تھیں ۔ نماز جنازہ 28 نومبر کو بعد نماز جمعہ شاہی مسجد باغ عامہ پبلک گارڈن میں ادا کی جائے گی اور تدفین احاطہ درگاہ حضرت بندہ شاہ صاحب قبلہ پھسلبنڈہ عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9052691089 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سرور علی ولد جناب غلام علی مرحوم کا 26 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز مغرب مسجد صحیفہ اعظم پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین گول قبرستان چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 28 نومبر بعد نماز عصر مسجد صحیفہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 040-24560080 پر ربط کریں۔۔