٭ جناب سید حبیب الدین ولد سید رکن الدین مرحوم کا آج انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد حضرت عباد اللہ شاہ ؒ چنچل گوڑہ میں بعد نماز مغرب ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں دو فرزند اور پانچ دختران شامل ہیں۔ مرحوم، ڈاکٹر سید قمر الدین و خواجہ سید فصیح الدین کے برادر خورد تھے۔ فاتحہ سیوم 28نومبر بروز جمعہ مسجد حضرت عباد اللہ شاہ قادری ؒ میں بعد نماز عصر مقرر ہے۔ تفصیلات 9505933845 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔