انتقال

حیدرآباد ۔ 24 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالحکیم ولد جناب محمد عبدالرزاق مرحوم موظف گورنمنٹ پرنٹنگ پریس چنچل گوڑہ کا 23 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد صالحین حافظ بابا نگر میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 25 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد صالحین حافظ بابا نگر میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8885515123 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد رئیس الدین ولد جناب محمد بشیر الدین ساکن باغ جہاں آراء یاقوت پورہ کا بعمر 32 سال ، 24 نومبر بروز پیر کاماریڈی ویکنور سڑک حادثہ میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 25 نومبر کو بعد نماز فجر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ بڑا بازار میں مقرر ہے اور تدفین روشن علی تکیہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم بعد نماز عصر مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں 27 نومبر کو مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9396709011 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جواں سال سید وقار الدین ولد جناب سید زین العابدین اے ایس آئی فلک نما ٹریفک پولیس اسٹیشن ساکن جہاں نما کا 21 سال کی عمر میں 23 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ 24 نومبر کو بعد نماز ظہر نماز جنازہ کے بعد قبرستان مغل کا تکیہ شمشیر گنج میں تدفین عمل میں آئی ۔ 25 نومبر کو مسجد امیر حمزہ ماڈرن گارڈن کالونی میں بعد نماز عصر فاتحہ سیوم ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9700731257 ۔ 9849822015 پر ربط کریں ۔۔