انتقال

حیدرآباد ۔ 22 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ وحید النساء بیگم بنت جناب میر ابراہیم علی خاں زوجہ جناب میر یاور علی خاں مرحوم کا 21 نومبر کو خانگی ہاسپٹل لکڑی کا پل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ صحیفہ مسجد اعظم پورہ میں22 نومبر کو بعد ظہر ادا کی گئی اور اجالے شاہ صاحب میں تدفین عمل میں آئی ۔ زیارت بروز اتوار بعد نماز عصر صحیفہ مسجد میں 23 نومبر کومقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 09652255707 پر ربط کریں ۔۔
(راست) جناب غفار علی مرحوم کی اہلیہ محترمہ ساکن کنگ کوٹھی کا علالت کے باعث کل رات بعمر 67 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد کشائی گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان بارکس میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم 23 نومبر اتوار کو بعد نماز ظہر جامع مسجد کنگ کوٹھی میں مقرر ہے۔ پسماندگان میں 8 صاحبزادے بشمول حامد علی اور اقبال علی اور 3 صاحبزادیاں شامل ہیں۔ تفصیلات کیلئے 9346871094 پر معلوم کی جاسکتی ہیں۔