بودھن ۔ 20 ۔ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اذان بی ایڈ کالج بودھن کے پرنسپل ڈاکٹر محمد صلاح الدین منشی کے ممانی و اہلیہ نذیر احمد تماپوری سابقہ رکن وقف بورڈ مشاورتی کمیٹی گلبرگہ مسلم چوک بھڑکل شریف کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی عمر 65 سال تھی ۔ نماز جنازہ و تدفین مسجد مقبرہ احاطہ قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو لڑکے ڈاکٹر حبیب تماپوری ، اسوسی ایٹ پروفیسر ویمنس ڈگری کالج گلبرگہ محمد شفیع مالک فرحین کلاتھ اسٹور کے علاوہ دو لڑکیاں موجود ہیں ۔ مرحومہ ایک سماجی کارکن تھیں ان کے جنازہ میں بلالحاظ مذہب و ملت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ جناب عظیم بھائی گولکنڈوی سابقہ کارپوریٹ و نعیم گولکنڈوی قدیر کھانسگر ، محمد سراج الدین منشی و دیگر معزز افراد نے مرحومہ کے انتقال پر ان کے پسماندگان سے ملاقات کر کے تعزیت پیش کی ۔