انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ نومبر : ( راست ) : سیدہ بدر النساء بیگم زوجہ سید بدر الدجیٰ قادری ( مرحوم ) ریٹائرڈ کوآپریٹیو سب رجسٹرار کا 19 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ ، ڈاکٹر سید ظہیر الدین احمد قادری میڈیکل آفیسر یونانی نامپلی ایریا ہاسپٹل حیدرآباد کی والدہ تھیں ۔ پسماندگان میں چھوٹے لڑکے سید محی الدین قادری کے علاوہ 6 دختران ہیں ۔ نماز جنازہ کالی مسجد دبیر پورہ میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی ۔ تفصیلات کے لیے 9391122376 ۔ 9849894924 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ محمد جعفر علی عرف چھوٹے بھائی ولد محمد صادق علی مرحوم کا 17 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل کو بعد نماز ظہر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مولا کا چھلہ یاقوت پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد نقل میاں چونے کی بھٹی یاقوت پورہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9346823657 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ الحاج سید شمس الدین نقشبندی موذن مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ولد سید عبدالغنی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد مذکور میں مولانا محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ کی امامت میں ادا ہوئی اور تدفین گول قبرستان عثمان پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 21 نومبر جمعہ کو بعد نماز عصر مسجد حضرت محی الدین پاشاہ زرین کلاہ ، نور خاں بازار میں مقرر ہے ۔ مرحوم تقریبا 30 سال سے موذنی کی خدمت انجام دے رہے تھے ۔ دیگر تفصیلات مرحوم کے فرزند حافظ سید رحیم الدین سے 9290024071 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔۔

٭٭ جناب سید بدر الحسین ولد سید مولانا مستقر جنگلات کا آج بعمر 69 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 20 نومبر بروز جمعرات بعد نماز فجر مسجد صفہ جانکی نگر کالونی ، ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین قبرستان پیراماونٹ کالونی میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں 2 فرزندان اور 4 دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9704674086 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔

٭ الحاج محمد اکبر علی ولد قادر علی مرحوم کا آج بعد مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ و تدفین کی تفصیلات کیلئے 9849056791 ، 7799499180 ربط پیداکریں۔