انتقال

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ رضیہ سلطانہ زوجہ جناب محمد اسماعیل کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد محمدیہ فتح دروازہ میں بعد نماز ظہر ( ایک بجے دن ) ادا کی جائے گی ۔ اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9966335707 ۔ 8143948687 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب خواجہ ثنا اللہ ہارونی موظف سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کا 3 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 5 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر جامع مسجد سنگتراش واڑی میں ادا کی جائے گی اور تدفین ڈنکا قبرستان عقب نیشنل ہائی اسکول گلبرگہ عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 65528910 ۔ 7207256777 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب غلام عباس المعروف محمد حاجی کا 3 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب 5 اکٹوبر کو بعد نماز ظہرین عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے ۔ مولانا سید اکبر حسین رضوی خطاب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963144505 ۔ 9246526121 پر ربط کریں ۔۔