حیدرآباد ۔ 12 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد سعید الدین ولد جناب محمد نذیر الدین مرحوم موظف انجینئر کا 12 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد قادریہ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ تدفین قبرستان متصل مسلم میٹرنٹی ہاسپٹل چادر گھاٹ میں مقرر ہے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد قادریہ آغا پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9966269231 ۔ 9505845390 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شہاب الدین سابق جنرل سکریٹری عثمانیہ یونیورسٹی ایمپلائز یونین کا بروز چہارشنبہ 12 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر 13 نومبر بروز جمعرات کو مسجد جمعیتہ القریش کاچی گوڑہ کمیلہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین کاچی گوڑہ چوراستہ بسنت ٹاکیز عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9885772343 ۔ 9985235029 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ صاحبزادی حضرت مفتی سید محمود سابق خطیب مکہ مسجد و شیخ الجامعہ نظامیہ و زوجہ جناب میر فاروق علی مرحوم ساکن جلال کوچہ کا انتقال بروز چہارشنبہ 12 نومبر کو ہوا ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9963106874 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شکیل الرحمن صفدر ولد سید جلیل الرحمن بدر مرحوم انعامدار نرمل کا 11 نومبر کو قلب پر حملہ کے سبب انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد مغرب مسجد اجالے شاہ ؒ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160674960 پر ربط کریں ۔۔