انتقال

 

حیدرآباد ۔ 2 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالحمید مرحوم موظف فاریسٹ رینج آفیسر کا بعمر 67 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 ستمبر کو بعد ظہر مسجد دھوبن میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9160458138 ۔ 9959935399 پر ربط کریں۔۔٭٭ جناب محمد مجتبیٰ شریف ولد جناب محمد اسمعیل شریف کا یکم اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد حسن آباد میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 3 اکٹوبر بعد نماز عصر جامع مسجد حسن آباد سنتوش نگر چوراستہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8099015847 ۔ 9346215847 پر ربط کریں ۔۔