حیدرآباد ۔ 11 ۔ نومبر : ( راست ) : زوجہ مرزا عباس بیگ مرحوم کی اہلیہ محترمہ غوثیہ بیگم کا 11 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد ندیمہ ، ندیم کالونی ٹولی چوکی میں فرزند مرحومہ مرزا قاسم بیگ الیاس نے پڑھائی ۔ اور تدفین حضرت بغدادیؒ درگاہ لنگر حوض میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کیلئے 7396409222 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ سیدہ فاطمہ بیگم رضوی مرحوم بنت سید مظہر علی صاحب مرحوم زوجہ میر حیدر علی خاں کا 16 محرم 11 بجے شب انتقال ہوگیا ۔ تدفین مقبرہ اعتصام الملک جام باغ 17 محرم 11 بجے دن عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت باغ زہرا کوہ مولا علی 19 محرم 4 بجے دن مقرر ہے ۔ مبین مجلس جناب سید جلال حیدر زیدی ۔ تفصیلات کے لیے 9885220881 ۔ 27633540 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ سیدہ مصباح قادری زوجہ سید حمید پادشاہ قادری کا کل نیویارک میں ایک ساعت دن ( 11-30 بجے ہندوستانی وقت ) طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ان کے والد حضرت سید شاہ محمد علی مرتضی قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت سیدنا معشوق ربانی ہیں ۔ ورثا میں چار صاحبزادیاں اور ایک صاحبزادہ سید آصف قادری ہیں نیویارک کے شہری ہیں ۔ نماز جنازہ اسلامی سوسائٹی آف جرسی میں بعد نماز ظہر پڑھائی جائے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 13 نومبر کو مسجد کوہ سر شیخ پیٹ میں مقرر ہے ۔ خواتین کا انتظام کوہ سر کالونی میں سجادہ صاحب کے مکان میں رکھا گیا ہے ۔ تفصیلات کے لیے 64534336 ۔ 8885259014 پر ربط کریں ۔۔