انتقال

حیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( راست ) : محترمہ جہاں آراء محمود زوجہ جناب سید محمود حسین کا بروز جمعرات 28 ستمبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ دارالعرفان مسجد میں ادا کی گئی اور تدفین ٹیک کی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9160010011 ۔ 9849892851 پر ربط کریں ۔۔٭٭ مولانا صوفی غلام رسول نوسائی غوری شطاری القادری فرزند و جانشین حضرت سیدنا قطب الدین غوری نوسائی الشطاری ثانی مشائخ کنڈالواڑی آئی بی تانڈور ضلع عادل آباد گدی نشین ساکن حال مقیم حکیم پیٹ سید نگر ٹولی چوکی کا 7 بجے شام انتقال ہوگیا ۔ حضرت کے سینکڑوں خلفاء اور مریدین ہند و بیرون ملک موجود ہیں ۔ نماز جنازہ و تدفین ان کے آبائی مقام کنڈالواڑی تانڈور ضلع عادل آباد خانقاہ غوریہ شطاریہ میں عمل میں آئی ۔ زیارت سہ یوم بروز شنبہ بعد عصر بارگاہ ممدوح میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989175927 ۔ 9966386509 پر ربط کریں ۔۔
کویت میں انتقالحیدرآباد ۔ 29 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد معراج احمد کے فرزند جناب محمد رئیس الدین احمد مبین آئی ٹی سسٹم ایڈمنسٹریٹر کویت کا 23 ستمبر کو بعمر 41 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اور تدفین کویت میں ہی عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین لڑکے شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9885651800 پر ربط کریں ۔۔