انتقال

حیدرآباد ۔ 10 ۔ نومبر : ( راست ) : محترمہ نجم النساء بیگم بنت جناب میر علی مرزا مرحوم اہلیہ ظفر زیدی مرحوم کا 9 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین دائرہ میر مومن صاحب قبرستان میں رات 8-30 بجے عمل میں آئی ۔ مجلس ایصال ثواب بروز منگل 11 نومبر 4-30 بجے شام الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 24412339 پر ربط کریں ۔۔

الحاجہ حفیظہ بیگم زوجہ الحاج سید خواجہ معین الدین کا بروز پیر انتقال ہوا۔ 11 نومبر کو نماز جنازہ بعد نماز ظہر جامع مسجد حضرت برہنہ شاہ صاحبؒ میں ادا کی جائے گی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ شریف عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9391253786 یا 9396544714 پر ربط کریں۔