حیدرآباد 9 نومبر (راست) جناب سید نعیم ولد جناب سید اسمٰعیل مرحوم کا 9 نومبر بروز اتوار دواخانہ عثمانیہ میں بعمر 53 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامع مسجد حضرت بلالؓ بہادر پورہ میں بعد ظہر ادا کی گئی اور تدفین قبرستان کاماٹی پورہ میں عمل میں آئی۔ موصوف مسجد بلالؓ کے کمیٹی کے رکن تھے۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور پانچ لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد عصر مسجد بلالؓ بہادر پورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9347384215 / 9347384282 پر ربط کریں۔
جناب سید عارف علی مظہر (ریٹائرڈ انجینئر) ساکن ملک پیٹ کا بروز ہفتہ 8 نومبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 9 نومبر بروز اتوار بعد نماز ظہر مسجد عثمانیہ پلٹن ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بخاری شاہؒ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 11 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ پلٹن ملک پیٹ میں مقرر ہے۔ تفصیلات کیلئے فون نمبر 8179895905 ، 9885186632 پر ربط کریں۔
محترمہ سراج النساء بیگم زوجہ جناب خالد میر خاں ملازم پوسٹل ڈپارٹمنٹ کا انتقال 8 نومبر کو ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء ادا کی گئی اور تدفین قبرستان قطب شاہی میں عمل میں آئی۔ اور فاتحہ سیوم منگل 11 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد قطب شاہی رنگ روڈ پلر نمبر 94 میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9392231319، 9849012930 پر ربط کریں۔
جناب شیخ جہانگیر ولد جناب شیخ نبی مرحوم کا اچانک کل رات ایک بجے انتقال ہوگیا ۔نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد سلمان امان نگر( بی) میں ادا کی گئی اور تدفین درگاہ حضرت خاکی شاہ قبلہؒ کے احاطہ میں کی گئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور ایک دُختر شامل ہیں ۔تفصیلات کے لیے فون نمبر9347323916 پر ربط کریں۔
جناب محمد سردار ولد جناب محمد جانی میاں مرحوم کا حکیم پیٹ ٹولی چوکی میں انتقال ہوگیا۔ موصوف اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ پسماندگان میں 4 لڑکے 4 لڑکیاں اور بیوہ شامل ہیں۔ مکہ مسجد میں نماز جنازہ ادا کی گئی اور دائرہ میر مومنؒ سلطان شاہی میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم، جناب مرزا منیر بیگ المعروف منیر پٹیل جنرل سکریٹری تنظیم انصاف کے بہنوئی ہوتے ہیں۔ فاتحہ سیوم بروز منگل بعد نماز عصر مسجد یکمینار ٹولی چوکی حکیم پیٹ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبر 7207863954 ، 8790494469 پر ربط کریں۔