انتقال

حیدرآباد ۔ 5 ۔ نومبر : ( راست ) : آئی ٹی آئی کالونی تاڑبن کی بزرگ و قابل احترام شخصیت جناب مرزا عمر علی بیگ ولد جناب مرزا اکبر علی بیگ مرحوم موظف میڈیکل ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کا بعمر 86 برس کل یوم عاشورہ کے دن 4 نومبر بروز منگل صبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حضرت عبداللہ شاہ صاحب قبلہؒ میں ادا کی گئی تدفین قبرستان حضرت شاہ راجو قتال ؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 6 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد عثمان غنی واقع آئی ٹی آئی کالونی تاڑبن میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9849403260 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب شیخ غوث قادری ولد جناب شیخ محبوب مرحوم ساکن سعادت نگر قلعہ گولکنڈہ کا 2 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز پیر بعد نماز ظہر جامع مسجد قطب شاہی لنگر حوض میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان درگاہ حضرت بغدادیؒ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 6 نومبر بعد نماز عصر مسجد جاسیم ، سعادت نگر ، موتی دروازہ قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9949507790 ۔ 8897863001 پر ربط کریں ۔۔
انتقال
٭٭ محترمہ عارف النساء بیگم زوجہ نواب علاء الدین خان ولد نواب کریم الدین خان مرحوم کا آج دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 6 نومبر بروز جمعرات بعد نماز ظہر شاہی مسجد باغ عامہ نامپلی میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین آبائی قبرستان واقع مقبرہ وقار جنگ پھسل بنڈہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9985111166 ۔ 9700074574 پر ربط کریں ۔۔

٭ مرزا تیمور علی خاں ابن مرزا کاظم علی خاں کا آج انتقال ہوگیا۔ تدفین 6نومبر کو دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی۔ تفصیلات کے لئے 7207899302 پر ربط کریں۔