جگتیال۔/5اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب محمد طاہر علی موظف سب رجسٹرار کوآپریٹیو سوسائٹی ولد محمد خورشید علی مرحوم ساکن پرانی پیٹ جگتیال کا گذشتہ رات مختصر سی علالت کے بعد کریم نگر میں انتقال ہوگیا۔نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر مسجد پرانی پیٹ جگتیال میں ادا کی گئی۔ تدفین آبائی قبرستان جگتیال میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں 3لڑکیاں اور دو لڑکے ہیں۔ مرحوم، محمد اعجاز علی موطف اسسٹنٹ سب رجسٹرار اور محمد شریف الدین، موظف الیکٹریسٹی لائن انسپکٹر کے والد محترم تھے۔