حیدرآباد ۔ 3 ۔ نومبر : ( راست ) : امریکہ میں مقیم حیدرآبادی شخصیت جناب محمد عبدالرشید ولد جناب محمد عبدالوحید مرحوم کا 29 اکٹوبر بروز چہارشنبہ اے ایچ ہیوسٹن ٹیکساس میں مختصر سی علالت کے بعد انتقال ہوگیا ۔ ان کی عمر 69 برس تھی ۔ تدفین ہیوسٹن میں ہی میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ فرزند محمد عادل رشید اور پوتا محمد آدم رشید شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 9885134620 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد خلیل الرحمن ولد جناب محمد عطا الرحمن مرحوم ساکن ہمایوں نگر کا مختصر علالت کے بعد 3 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں اداکی گئی اور تدفین مسجد عباد اللہ شاہ قادریؒ چنچل گوڑہ سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز سہ شنبہ 10 محرم کو بعد نماز عصر مسجد جہاں آراء ہمایوں نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9392088811 پر ربط کریں ۔۔