انتقال

حیدرآباد۔/2نومبر، ( راست ) جناب محمد طاہر شریف ولد محمد جناب یوسف شریف (مرحوم ) وظیفہ یاب محکمہ سنٹرل ریلوے ساکن چندرا نگر یاقوت پورہ کا 2نومبر اتوار کو صبح انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی۔ تدفین اسی مسجد کے قبرستان میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلا کیلئے فون 7893154473 ، 8801508696 پر ربط کریں۔

جناب عوض بن صالح بلصقع ولد جناب صالح بن عبداللہ بلصقع کا 2 نومبر کو بعد نماز مغرب انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 3 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد دھوبن دارالسلام میں ادا کی جائے گی اور تدفین درگاہ حضرت عباداللہ شاہؒ غوث پورہ میں عمل میں آئے گی۔ فاتحہ سیوم 4 نومبر بروز منگل بعد نماز عصر مسجد دھوبن دارالسلام میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے فون نمبرات 9248801831 ، 9394671232 پر ربط کریں۔