انتقال

حیدرآباد ۔ یکم ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد نظام الدین ( افروز ) فرزند جناب محمد مظفر الدین ( مجید ) مالک ایرانی کیپ مارٹ چھتہ بازار کا انتقال 31 اکٹوبر بروز جمعہ کو ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز جمعہ مسجد قباء قادر باغ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان متصل مسجد یسین سید علی چبوترہ عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 2 نومبر بعد عصر مسجد یسین سید علی چبوترہ مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9700818266 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ جناب سید محمد ہادی ابن جناب سید محمد مہدی مرحوم کا آج صبح انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان روبرو میسکو دواخانہ دارالشفاء سے 2 نومبر کو صبح 7 بجے اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ 9-30 بجے دائر میر مومن میں پڑھائی جائے گی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9866727235 پر ربط کریں ۔۔

اہلیہ جناب محمد محی الدین (عرف مرشد) بنت جناب محمد یوسف مرحوم ملازم پولیس مقطعدار قطب الدین گوڑہ منڈل معین باد 31 اکٹوبر جمعہ کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد کوثر قلعہ گولکنڈہ میں بعد نماز عشاء مفتی محمد فاروق علی قادری کتب خانہ جامعہ نظامیہ نے پڑھائی۔ تدفین آبائی قبرستان قطب الدین گوڑہ میں عمل میں آئی۔ 2 نومبر کو بعد نماز عصر مسجد کوثر قلعہ گولکنڈہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9247829419 یا 9346234746 پر ربط کریں۔
٭٭ جناب محمد ولی شریف عمر 68 سال ریٹائرڈ مدرس زیڈ پی پی ایچ ایس بیگم پیٹ کا آج انتقال ہوگیا ۔ مسجد ٹین پوش میں بعد عشاء مولانا عبید الرحمن نے نماز جنازہ پڑھایا ۔ شانتی نگر کے قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ ، تین لڑکے اور دو لڑکیاں ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 8142425306 ۔ 9966236192 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب اکرم علی خان ولد مصطفی علی خان کا یکم نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 نومبر کو بعد ظہر مسجد شجاع جانکی نگر ، ٹولی چوکی میں ادا کی جائے گی ۔ تفصیلات کے لیے 7032548706 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید مصطفی افسر کی زوجہ محترمہ نور جہاں بیگم کا یکم نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 نومبر کو جامع مسجد زندہ طلسمات میں بعد ظہر ادا کی جائے گی ۔ تدفین ٹھگی جیل کے قبرستان میں ہوگی ۔ تفصیلات کے لیے 9966085443 پر ربط کریں ۔۔