انتقال

حیدرآباد ۔ 28 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج سید عثمان قادر اشرف ولد سید عبدالقادر صاحب مرحوم مقطعہ دار ترکایامجال کا آج انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد نور قاضی پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین ریاض مدینہ درگاہ حضرت یحییٰ پاشاہ صاحب قبلہؒ مصری گنج عمل میں آئی ۔ مرحوم ، سید افضال اشرف ( عمران ) کے والد اور سید عبدالمقتدر و سید محمد ظفر ریٹائرڈ جنرل مینجر کوالٹی کنٹرول و ویجلنس ڈیویژن واٹر ورکس کے برادر عزیز تھے ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات چار بجے قبل عصر مسجد نور قاضی پورہ میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9989993632 پر ربط کریں ۔۔
جناب سید غازی الدین احمد ولد سید احمدالدین حسن مرحوم کا آج دوپہر ایک بجے انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء صرفخاص پلٹن میں ہوگی۔ تدفین درگاہ اُجالے شاہ صاحبؒ سعیدآباد میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں والدہ، اہلیہ، 4 دختران اور 2 فرزندان شامل ہییں۔ زیارت جمعرات کو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ پلٹن میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے 9396865903 ، 7207560323 پر ربط کریں۔
جناب مسعود علی خان ولد جناب محمد قاسم خان کا 28 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 29 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد احمد شاہ سادات نگر شاہین نگر میں ادا کی جائے گی۔ تدفین قریبی قبرستان میں عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 3 فرزندان امجد علی خان، احمد علی خان، عاطف علی خان اور 2 دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم جمعہ 31 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد احمد شاہ سادات نگر شاہین نگر میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے 9700066769 ، 9849390786 پر ربط کریں۔