حیدرآباد /27 اکٹوبر ( تبارک نیوز ) جناب محمد رکن الدین مرحوم ریٹائرڈ سب انسپکٹر پولیس کی اہلیہ محترمہ رقیہ بیگم کا کل رات 82 سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر جامع مسجد رنمست پورہ میں مرحومہ کے فرزند قاضی محمد ظہیرالدین ریٹائرڈ ڈپٹی سکریٹری ریاستی قانون ساز مقننہ و گورنمنٹ صدر قاضی قلعہ محمد نگر حیدرآباد و رنگاریڈی نے پڑھائی اور تدفین روبرو قبرستان جامع مسجد رنمست پورہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 فرزندان کے علاوہ ایک دختر شامل ہیں ۔ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر شرکت کرنے والوں میں نائب قاضی صاحبان ، سیاسی و سماجی قائدین کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ فاتحہ سیوم سہ شنبہ 28 اکٹوبر کو بعد نمازعصر جامع مسجد رنمست پورہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے سیل نمبر 9392848711 پر ربط کریں ۔
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : پروفیسر محمد عبدالکریم کاظمی سابق پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گلبرگہ و سابق معتمد اعزازی خواجہ ایجوکیشنل سوسائٹی گلبرگہ کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں بعمر 90 سال حیدرآباد میں انتقال ہوگیا ۔ جانکی گنج کی مسجد صفاء میں بعد نماز عشاء نماز جنازہ ادا کی گئی اور حکیم پیٹ قبرستان میں تدفین عمل میں آئی ۔ محمد عبدالکریم کاظمی مشہور ماہر تعلیم رہے اور خواجہ ایجوکیشنل سوسائٹی کے 25 برس تک سکریٹری رہے ۔ انہوں نے اقلیتی تعلیمی اداروں کے قیام میں بڑا اہم رول ادا کیا ۔۔
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : محترمہ صابرہ بیگم زوجہ جناب محمد حفیظ الدین ریٹائرڈ سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈپارٹمنٹ ساکن واحد کالونی یاقوت پورہ کا 27 اکٹوبر پیر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ منگل 28 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد مالن بی صاحبہ المعروف ریتی کی مسجد یاقوت پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین سلطان دائرہ قبرستان چنچل گوڑہ میں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 30 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد مالن بی صاحبہ ریتی کی مسجد میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں 6 فرزندان اور 3 دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9700667619 ، 8897760260 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ الحاجہ خیر النساء زوارہ بنت میر سجاد علی مرحوم اہلیہ جناب مرزا علی رضا بیگ کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحومہ کی میت دبیر پورہ سے 28 اکٹوبر 10 بجے دن اٹھائی جائے گی ۔ نماز جنازہ مہمان ذاکر اہلبیت مولانا میر محمد علی کی امامت میں الاوہ سرطوق میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین دائرہ حضرت میر مومنؒ میں عمل میں آئے گی ۔ مجلس ایصال ثواب 30 اکٹوبر 4-30 بجے شام الاوہ سرطوق میں مقرر ہے ۔ مرحومہ جناب میر مصطفی علی مالک Gaggu گارمنٹ بگل کنٹہ کی ہمشیرہ تھیں ۔ مولانا میر محمد علی مقیم ایران مخاطب کریں گے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8801064651 پر ربط کریں ۔۔