حیدرآباد ۔ 26 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : جناب محمد مسیح الزماں صدیقی ماہر المعروف ماہر صدیقی فرزند جناب مولوی قاضی محمد وحید الدین صدیقی صدر قاضی مدہول و سابق صدر انجمن قضاۃ آندھرا پردیش کا 23 اکٹوبر کو شام میں بوقت مغرب حالت نماز میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ جدہ میں ادا کی گئی اور تدفین مقبرہ اسد باب مکہ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مرحوم ، جناب مولوی محمد انعام الحق موظف چیف انجینئر پنچایت راج کے بھتیجے اور قاضی رفیع الزماں قاضی مدہول و متولی جامع مسجد کے چھوٹے بھائی تھے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9652521991 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔۔