کاغذنگر ۔ 23 اکٹوبر (راست) جان محمد اینڈ سنس بلڈنگ میٹریل تاجر مشہور و معروف شخصیت جناب عاشق حسین کا طویل علالت کے بعد 85 سال کی عمر میں 21 اکٹوبر کی شب 2.30 بجے کوثر نگر، کاغذنگر میں انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ 22 اکٹوبر کو بعد نماز ظہر مسجد کوثر میں ادا کی گئی۔ مفتی زبیر خان خطیب و امام نے نماز جنازہ پڑھائی۔ تدفین شیوا پور قبرستان میں عمل میں آئی۔ نماز جنازہ میں کثیر تعداد نے شرکت کی۔ الحاج محمد یٰسین، الحاج امام الحق، الحاج نظام الحق، جناب مقبول حسین مؤظف کمشنر بلدیہ، الحاج مولانا محمد محسن علی مظاہری، جناب داؤد احمد صوفی، جناب محمد مبشراللہ، جناب محمد حفیظ، جناب محمد نذیرالدین، جناب محمد کلیم الدین و نیز قاضی آصف علی خاں نے جناب غلام احمد نے پسماندگان سے ملاقات کرکے پرسہ دیا۔