انتقال

حیدرآباد ۔ 21 ۔ اکٹوبر : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی، غیر تدریسی اسٹاف کی رکن محترمہ سیدہ اسریٰ رعنا دختر سید حسین مرحوم (زوجہ جناب خواجہ خلیل الرحمن)کا مختصر علالت کے بعد آج صبح کی اولین ساعتو ں میں انتقال ہوگیا۔ مرحومہ 2006سے یونیورسٹی سے وابستہ تھیں اور مختلف شعبوں میں خدمات انجام دیتی رہیں نماز جنازہ مسجد وزیر النساء، دبیر پورہ اور تدفین املی بن قبر ستان، روبرو بی کا الاوہ میں عمل میں آئی ۔یونیورسٹی اسٹاف ارکان کی بڑی تعداد نے پسماندگان کو پرسہ دیا ۔پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار ، وائس چانسلر پروفیسر محمد میاں، پرو وائس چانسلر ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد اور یونیورسٹی کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9700303450 اور 040-24500263 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔ محترمہ سیدہ اسریٰ رعنا کے انتقال پر یونیورسٹی کی جانب سے ایک تعزیتی اجلاس کل چہارشنبہ 22؍اکتوبر دوپہر 12-30 بجے کانفرنس ہال ، ایڈمنسٹریٹو بلڈنگ میں مقررہے۔
٭٭ جناب محمد یوسف قریشی ( عرف یوسف با ) ولد محمد گڈو صاحب مرحوم ساکن بھوئی گوڑہ سکندرآباد کا آج انتقال ہوگیا ۔ مرحوم جمعیت القریش ویلفیر اسوسی ایشن کے اڈوائزر تھے ۔ نماز جنازہ کل بروز چہارشنبہ بعد نماز ظہر ، بھوئی گوڑہ مسجد میں ادا کی جائے گی ۔ تدفین کواڑی گوڑہ قبرستان میں عمل میں آئے گی ۔ تفصیلات کے لیے 9849009073 ۔ 9298956987 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ الحاج سید عبدالحفیظ ریٹائرڈ الکٹرک ڈپارٹمنٹ ولد جناب سید عبدالجلیل کا آج بعمر 85 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ کل 22 اکٹوبر بعد نماز ظہر ، کالی مسجد دبیر پورہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بڑا قبرستان ناگا باولی میں عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 09866743545 ۔ 09391164260 پر ربط کریں ۔۔