حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (راست) جناب احمد عبدالقدیر ولد جناب شیخ احمد مرحوم کا بعمر 55 سال جمعہ 17 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد پیر پاشاہ ؒ دبیرپورہ میں بعد نماز جمعہ ادا کی گئی جبکہ تدفین احاطہ سید صاحب ؒ دبیرپورہ میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکا اورتین لڑکیاں شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم اتوار 19 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد عثمانیہ دبیرپورہ میں مقرر ہے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9346417141 ، 9885747681 پر ربط کریں۔
حیدرآباد ۔ 18 اکٹوبر (راست) ابوالعلی محمداللہ ولد جناب ابوالظفر عون اللہ مرحوم حال مقیم مشی گن یو ایس اے کا انتقال 13 اکٹوبر پیر کو ہوگیا اور تدفین وہیں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9885098750 ، 9949022290 پر ربط کریں۔
00 جناب مرزا نصراللہ بیگ ابن مرزا یٰسین علی بیگ مرحوم کا 15 اکٹوبر چہارشنبہ کو انتقال ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مؤمن ؒ سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9618235785 یا 9849341463 پر ربط کریں۔