انتقال

حیدرآباد/16اکٹوبر، ( سیاست نیوز) حج کمیٹی سے روانہ ہوئے ایک حاجی کا آج مدینہ منورہ میں انتقال ہوگیا۔ اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ 79سالہ جناب محمد صدیق ساکن چنچل گوڑہ حیدرآباد ریزرو کوٹہ میں اپنے فرزند محمد نعیم کے ساتھ حج کیلئے روانہ ہوئے تھے۔ فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وہ مدینہ منورہ روانہ ہوئے جہاں سے 23اکٹوبر کو ان کی واپسی تھی، آج صبح طبیعت خراب ہوگئی اور انتقال ہوگیا۔ جناب محمد صدیق کا کور نمبر APR4194-2 ہے۔ پروفیسر شکور نے اطلاع ملتے ہی حجاج کے ساتھ موجود حج کمیٹی کے عہدیداروں اور حج مشن جدہ کے حکام سے رابطہ کیا اور نماز جنازہ اور تدفین کے انتظامات پر بات چیت کی۔ آج بعد نماز عصر نماز جنازہ مسجد نبویؐ میں ادا کی گئی اور تدفین جنت البقیع میں عمل میں آئی۔ مرحوم کے ایک فرزند جو جدہ میں مقیم ہیں وہ بھی تدفین کے وقت موجود تھے۔ مرحوم کے فرزند محمد نعیم 23اکٹوبر کو واپس ہونگے۔اسی دوران حج کمیٹی کے جملہ 6قافلے مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ پہنچ چکے ہیں جہاں وہ 9دن قیام کے بعد حیدرآباد واپس ہوں گے۔

حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جاوید علی ابن عباس علی مرحوم ساکن روبرو یادگار حسینی دارالشفاء کا 15 اکٹوبر 2 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں دائرہ میر مومن میں ادا کی گئی ۔ مجلس زیارت بروز جمعہ 11 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9848620658 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ مرزا نصر اللہ بیگ ابن مولوی مرزا یسین علی بیگ مرحوم کا 15 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ میت مرحوم کے مکان شیخ فیض کی کمان یاقوت پورہ سے رات 9-30 بجے اٹھائی گئی ۔ نماز جنازہ مولانا سید اکبر حسین رضوی کی امامت میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ میر مومن میں عمل میں آئی ۔ مجلس زیارت 17 اکٹوبر 4-30 بجے دن الاوہ سرطوق مبارک میں مقرر ہے ۔ مجلس عزاء کو مولانا سید اکبر حسین رضوی خطاب کریں گے ۔ تفصیلات کے لیے 9849341463 پر ربط کریں ۔۔
حیدرآباد ۔ 16 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : الحاج محمد عبدالغفار ایچ ای او ریٹائرڈ ( محکمہ صحت ) ولد جناب محمد عبدالرحمن مرحوم کا بعمر 71 سال آج صبح سلاخ پور ، مدور منڈل ضلع ورنگل میں انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 اکٹوبر بروز جمعہ بعد نماز فجر مسجد واقع سلاخ پور میں ادا کی جائے گی اور تدفین وہیں عمل میں آئے گی ۔ فاتحہ سیوم 19 اکٹوبر بروز اتوار مسجد سلاخ پور میں بعد نماز فجر مقرر ہے ۔ تفصیلات 9393412687 پر معلوم کی جاسکتی ہیں ۔ پسماندگان میں 6 لڑکے بشمول محمد عبدالجبار ہیلت اسسٹنٹ اور 4 لڑکیاں شامل ہیں ۔۔