حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب انور حسین ساکن شیر گیٹ کنگ کوٹھی کا بعمر 81 سال ، 14 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ فاتحہ سیوم بمقام مسجد بیرکس شیر گیٹ کنگ کوٹھی بعد عصر ( 4 بجے ) مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9885758595 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ رئیسہ بیگم اہلیہ جناب رشید اکبر خاں مرحوم محکمہ پولیس ہیڈ کانسٹبلس کا 14 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر مسجد خطہ صالحین نزد دارالسلام میں مولانا الحاج حبیب مجتبیٰ العیدروس نے پڑھائی ۔ تدفین درگاہ خطہ صالحین میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات 16 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد ہذا میں مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9393845785 ۔ 9866122003 پر ربط کریں ۔۔
کراچی ( پاکستان ) میں انتقال
حیدرآباد ۔ 15 ۔ اکٹوبر : ( راست ) : جناب غلام احمد شریف خلیق حال مقیم پاکستان کا کراچی میں 13 اکٹوبر بروز پیر کی شام انتقال ہوگیا ۔ تدفین بروز منگل 14 اکٹوبر بعد نماز ظہر وہیں پر عمل میں آئی ۔ مرحوم ، اولمپئن فٹبالرس مسرس لئیق و شفیق مرحومین کے بھائی تھے ۔ قرآن خوانی مسجد جعفری بیگم عقب نقار خانہ درگاہ حضرات یوسفینؒ نامپلی میں 17 اکٹوبر بروز جمعہ کو بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند و ایک دختر شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 0092-34592254444 ۔ 7893555047 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ اعظم النساء بیگم ( رفیعہ ) زوجہ جناب طیب بشیر احمد کا 13 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد پلٹن میں بعد نماز عشاء ادا کی گئی جب کہ تدفین اعظم پورہ لاری کانٹا کے روبرو والے قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 16 اکٹوبر کو بعد نماز عصر مسجد رضیہ بیگم پریس روڈ ملک پیٹ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9297456216 ۔ 9296201843 پر ربط کریں ۔۔