حیدرآباد 12 اکٹوبر (راست) پروفیسر ڈاکٹر عبدالماجد یونیورسٹی آف پیرس حال مقیم پیرس ولد جناب عبدالوہاب مرحوم امداد باہمی کا بعمر 93 سال ہفتہ 11 اکٹوبر 2014 ء کی صبح پیرس میں انتقال ہوگیا۔ تدفین منگل کے روز وہیں پر عمل میں آئے گی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک لڑکی حال مقیم پیرس اور بھائی عبدالحافظ شامل ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے 64525436 ، 8179974394 پر ربط کریں۔
انتقال
حیدرآباد 12 اکٹوبر (راست) محترمہ سیدہ اشرف بلقیس زوجہ آغا مرزا عبدالامیر مرحوم کا 10 اکٹوبر کو انتقال ہوگیا۔ میت زنانی دروازہ عبادت خانہ حسینی سے اتوار 12 اکٹوبر اُٹھائی گئی۔ تدفین دائرہ میر مومنؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت 13 اکٹوبر کو 11 بجے دن مسجد نورالامراء نور خاں بازار میں مقرر ہے۔ تفصیلات کے لئے فون نمبر 9390272000 پر ربط کریں۔
نواب محمد ریاست علی خان عنایت نواب ابن نواب محمد بشارت علی خان مرحوم کا 12 ؍ اکٹوبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 13 ؍ اکٹوبر کو مسجد نواب دولہے خان چنچل گوڑہ میں بعد ظہر ادا کی جائیگی ۔ تدفین درگاہ حضرات اجالے شاہؒ کے احاطہ میں ہوگی ۔ فاتحہ سیوم 14؍ اکٹوبر کو مسجد نواب دولہے خان میں بعد عصر ہوگی ۔ تفصیلات کیلئے 9393344982پر ربط کریں ۔