بیدر ۔ یکم اکٹوبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قاضی ارشد علی سابق رکن قانون ساز کونسل و صدر ضلع کانگریس بیدر کے بڑے بھائی و بھالکی کے صدر قاضی جناب محسن علی کا گذشتہ شب بعمر 70سال انتقال ہوا۔ نماز جنازہ 30ستمبر کو بعد نماز ظہر مسجد حسینی بھالکی میں ادا کی گئی اور تدفین آبائی قبرستان بھالکی میں عمل میں آئی۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ ایک فرزند اور دو دختران شامل ہیں۔ فاتحہ سیوم 2اکٹوبر جمعرات کو بعد نماز فجر مسجد حسینی بھالکی میں مقرر ہے۔ مرحوم انتہائی مخلص اور شریف النفس تھے ، ان کے انتقال پر جناب قیصر رحمن رکن کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے پسماندگان سے تعزیت کا اظہار کیا۔