انتقال

حیدرآباد۔/28ستمبر، ( راست ) محترمہ سیدہ عسکری بیگم عرف جونو بنت جناب میر غضنفر علی خاں ایڈوکیٹ، اہلیہ نواب سید محمد رضا مرحوم کا انتقال بروز ہفتہ 27ستمبر کو ہوا۔ تدفین آبائی قبرستان کوہ مولا علی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز پیر 29ستمبر کو 4بجے دن عبادت خانہ حسینی دارالشفاء میں مقرر ہے۔ مولانا سید لقمان حسین موسوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8885421587 ، 9346893119 پر ربط کریں۔
٭ جناب محمد احمد ولد جناب محمد اسمعیل مرحوم کا بعمر 70 سال سابق لیاب ٹیکنیشین عثمانیہ ہاسپٹل کا انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد محمد شکور فتح دروازہ میں بعد نماز عشاء ادا کی جائے گی۔ دو فرزندان حیدرآباد پہنچنے پر رات دیر گئے تدفین درگاہ بغدادیؒ لنگر حوض میں ہوگی۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 8801006208 یا 9618088515 پر ربط کریں۔