انتقال

حیدرآباد ۔ 27 ستمبر (راست) جناب محمد عبداللہ (کراچی) پاکستان کی والدہ محترمہ ریاض النساء بیگم زوجہ جناب محمد عبدالحمید مرحوم کا بعمر 102 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ جامعہ مسجد وزیر علی دودھ باؤلی میں شاہ محمد خلیل الدین خالد مظہری نے پڑھائی۔ تدفین جمال بی کے تکیہ میں عمل میں آئی۔ فاتحہ سیوم اتوار 28 ستمبر کو بعد نماز عصر مسجد وزیرعلی میں مقرر ہے۔ مرحومہ محمد عبدالقدیر نائب صدر ایم ڈی ایف احاطہ سیاست کی نانی ساس ہوتی تھیں۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9394801526 پر ربط کریں۔