انتقال

نارائن کھیڑ /26 ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) محترمہ عابدہ بیگم بعمر 85 سال زوجہ جناب میر محمود علی صاحب مرحوم مدرس وظیفہ یاب م توطن نارائن کھیڑ کا مختصر سی علالت کے بعد کل رات انتقال ہویگا ۔ نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ مسجد ہاشمی نارائن کھیڑ میں ادا کی گئی اور تدفین احاطہ قبرستان نارائن کھیڑ عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں 5 لڑکے اور 3 لڑکیاں ہیں ۔ مرحومہ سابقہ منڈل کوآپشن ممبر نارائن کھیڑ و مالک بھارت ٹینٹ ہاوز مسٹر میر اشفاق علی اور ڈاکٹر میر سکندر علی وظیفہ یاب محکمہ وٹرنری کی والدہ تھیں ۔ اس موقع پر سابق رکن پارلیمان ظہیرآباد مسٹر سریش شیٹکار ، سابق رکن ڈسٹرکٹ پلاننگ کمیٹی مسٹر نگیش شیٹکار ، سابق صدر ایم پی پی مسٹر کے بالکشن صدر ریٹائرڈ ایمپلائیز اسویس ایشن نارائن کھیڑ مسٹر میر امجد علی کے علاوہ دیگر قائدین نے مرحومہ کے مکان پہونچکر غمزدہ ارکان خاندان سے اظہار ہمدردی کی مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9440881273 اور 9440928512 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔ ط