حیدرآباد ۔ 20 ستمبر (راست) جناب محمد سراج الدین ولد جناب محمد ابوسعید مرحوم وکیل و زمیندار متوطن بھونگیر کا انتقال 18 ستمبر جمعرات کو ہوگیا۔ مرحوم کی نماز جنازہ جامع مسجد ہمایوں نگر میں ادا کی گئی اور احاطہ درگاہ حضرت احمد بادپاؒ میں تدفین عمل میں آئی۔ مرحوم محمد زین العابدین سعید (مرحوم) ایڈوکیٹ بھونگیر کے چھوٹے بھائی تھے۔ زیارت 21 ستمبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد ہمایوں نگر مقرر ہے۔ فون نمبرات 040-66757500 ، 9949572813 پر ربط کریں۔
ڈاکٹر سید علی نقی حسین ابن جناب سید علی محمد حسین مرحوم مؤظف ناظم صحت و طبابت کا انتقال 19 ستمبر کو ہوگیا۔ تدفین دائرہ حضرت میر محمد مومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت یوم یکشنبہ 21 ستمبر کو 4.30 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی دارالشفاء مقرر ہے۔ مولانا آغا سید حنان رضوی بیان کریں گے۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبر 9985429248 پر ربط کریں۔