انتقال

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : آج جدہ روانہ ہونے والے ساتویں قافلہ میں شامل ایک خاتون عازم حج محترمہ عابدہ بیگم زوجہ جناب محمد عبدالغفور مرحوم کا بعمر 78 سال ساکن چھاونی ناد علی بیگ کا آج صبح کی اولین ساعتوں میں انتقال ہوگیا ۔ وہ حج کیمپ روانہ ہونے کے لیے وضو بنا رہی تھیں کہ ان کی طبیعت بگڑ گئی ، دواخانہ منتقل کئے جانے کے بعد ان کی روح قفس عنصری سے پرواز کر گئی ۔ وہ اپنے بیٹے جناب محمد عبدالقدیر موظف سینئیر کلرک چنچل گوڑہ جیل اور بہو محترمہ کشور جہاں عشرت صدر معلمہ گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول کندیکل گیٹ واقع بھوانی نگر کے ہمراہ آج کی فلائیٹ سے عزم حج پر روانہ ہونے والی تھیں ۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد عصر مسجد صالحین نزد چنچل گوڑہ جیل میں ادا کی گئی اور تدفین سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی ۔ پروفیسر ایس اے شکور اسپیشل آفیسر تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی اور جناب عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر نے ان کے انتقال پر پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا اور کہا کہ ان کے کور میں شامل ان کے فرزند اور بہو کو کسی دوسری فلائیٹ کے ذریعہ جدہ روانہ کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے لیے 8297980323 پر ربط کریں ۔۔

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( راست ) : جناب محمد صدیق ولد جناب نور محمد ساکن مصری گنج کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 19 ستمبر کو بعد نماز جمعہ قطب شاہی مصری گنج میں ادا کی گئی اور تدفین پیارو میاں قبرستان میں عمل میں آئی ۔ تفصیلات کے لیے 9885652963 ۔ 9705452751 پر ربط کریں ۔۔